اکتوبر 14, 2025

عمرہ کی آڑ میں بیرون ملک گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کراچی سے گرفتار ۔ ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کو انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کےد وران گرفتار کیا۔ ملزم عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیا ۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم کے خلاف سال دوہزار چوبیس میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے رواں سال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف ایک سو چوالیس مقدمات درج کئے۔ چار سو دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے