اکتوبر 14, 2025


کراچی ڈیفنس میں ایس ایس پی کے بنگلے میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزموں کی نشاندہی کرلی گئی۔


تفتیشی ذرائع کےمطابق ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ملزموں نے واردات میں بیش قیمت سفید جیپ کا استعمال کیا ،، جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔ ملزموں نے گاڑی رینٹ پر حاصل کی تھی۔ڈیفنس خیابان مجاہد کے قریب سندھ پولیس کے افسر توحید رحمان کے گھر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ڈاکہ پڑا تھا۔ڈاکو بنگلے میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کروڑ دس لاکھ سے زائد مالیت کا سامان و کرنسی لوٹ کر فرار ہوئےتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے