جولائی 3, 2025

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی تنظیم سازی سے متعلق اہم اجلاس

کراچی: صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی نے آج اپنے دفتر میں خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں معزز رکن سندھ اسمبلی شازیہ سنگھار، معزز رکن سندھ اسمبلی عروبہ راشد ربانی، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی کی تمام ڈسٹرکٹ کی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونین کونسل (UC) سطح پر تنظیم سازی کو مؤثر اور مربوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی کا فعال اور متحرک بازو ہے۔ تنظیم سازی کا مقصد کارکنان کو نچلی سطح تک منظم کرنا اور پارٹی کا نظریہ عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ UC سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ خواتین کی سیاسی شمولیت مزید مستحکم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے