جون 25, 2025

کراچی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر سال بجٹ کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے، حافظ نعیم نے جس انداز میں "نوراکشتی” کا الزام لگایا ہے، وہ دراصل ان کی اپنی سیاسی بے وزنی کا اظہار ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، تعلیم و صحت کی بہتری نے کے لئے جتنے اقدامات پاکستان پیپلز پارٹی نے کئے اتنے ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، پانی اور انفراسٹرکچر پر جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ کسی نورا کشتی کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسلسل عوامی خدمت کا ثبوت ہیں، حافظ نعیم کو اگر سندھ کے تعلیمی نظام کی فکر ہوتی تو وہ آواز بلند کرتے کہ 18ویں ترمیم کے باوجود وفاقی حکومت سندھ کے حصے کی رقوم بروقت کیوں نہیں دیتی؟
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی بجٹ صرف اعداد نہیں بلکہ زمینی سطح پر اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی بھرتیوں اور دیگر تعلیمی پروگرامز میں نظر آتا ہے، حافظ نعیم کو چاہیے کہ وہ الزامات کی سیاست کے بجائے سندھ کے عوام کے لیے مثبت سوچ رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے