
کراچی میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ گئی۔ پانچ فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
ترجمان ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈرز نے پہنچ کر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔ آگ متاثرہ رہائشی عمارت کے میزنائن فلو پر لگی ،، جس کے نیچے الیکٹرونکس مارکیٹ ہے۔ بعد میں مزید تین فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئیں۔دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔