
فی تولہ سونا چار ہزار آٹھ سو روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ، چھ ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چار ہزار، ایک سو پندرہ روپے بڑھ کر دو لاکھ، باسٹھ ہزار، چھ سو دو روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس سات سو چھپن پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ، بارہ ہزار، سات سو تینتالیس پوائنٹس کا ہوگیا۔