مارچ 12, 2025

کراچی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے لیے سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کے لیے اسکرین لگائی جائے گی، گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ساحلِ سمندر پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا جبکہ سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دکھایا جائے گا۔محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا. ترجمان کے مطابق وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر 23 فروری کو گھوٹکی میں اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ پاک بھارت میچ دیکھیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے