
کراچی ، سائٹ ایریا ویکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا ۔ فائرٹینڈر کی چھ گاڑیاں نےآگ بجھانےکےآپریشن میں حصہ لیا ۔
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ویکا چورنگی کے قریب گارمینٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کوفوری طورپر روانہ کیا گیا ۔ بعد میں مزید تین گاڑیاں طلب کی گئیں ۔۔۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرچھ فائر ٹینڈرز کی مددسےتین گھنٹےبعد قابوپایاگیا ۔ ۔۔