
کراچی لیاقت آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔ شارع فیصل پر نرسری کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ عبور کر کے دوسرے ٹریک پر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔مشتعل شہریوں نے ٹرک کو گھیر کرتوڑ پھوڑ کی ۔ حادثے میں زخمی موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شارع فیصل پر نرسری کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتاری سے آتی کار فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آگئی۔عینی شاہد کے مطابق حادثے کا شکار کار مخالف سمت سے آتی تین گاڑیوں سے ٹکرائی۔حادثے کا شکار گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ متاثرہ گاڑی ائیر پورٹ سے جانب میٹرووپول ٹریک پر آرہی تھی۔ گاڑی میں سوار ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا۔