فروری 14, 2025

کراچی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نیا سال 2025 حکومت سندھ کی جانب سے ترقی اور خوشخبریوں کا سال ہے ، کراچی سمیت سندھ بھ رکے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افتتاح کے بعد شاہراہ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، ییلو لائین بی آر ٹی پر بھی کام چل رہا ہے شب و روز کام کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کے مختلف حصوں پر کام وقت سے پہلے مکمل کر لیں گے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس ڈیپوز پر بھی کام جاری ہے، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے رواں برس ڈبل ڈیکر بسز بھی لائی جارہی ہیں، نوجوانوں کے لیے ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، لوگوں کو آسان اقساط میں قیمتوں کو ای وی ٹیکسیز فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سوبے بھر میں سڑکوں کا کام بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے، صحت کے شعبے میں حکومت سندھ جس طرح کام کر رہی ہے اسطرح پاکستان بھر میں کہیں نہیں ہو رہا، کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لئے حب کینال پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ن ے کہا کہ جس طرح پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے صحافیوں کو حکومت سندھ کے منصوبوں کا دورہ کروایا گیا اسطرح سندھ کے صحافیوں کو بھی دورہ کروائیں گے، حکومت سندھ کے تمام محکموں میں تیزی سے کام جاری ہیں، توانائی کے شعبے میں سید ناصر حسین شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واضح کیا ہے کہ ڈی سیلینیشن پلان پر کام ہو رہا ہے، اس پلان کے تحت سمندر کو پانی کو میٹھا کرکے لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام وزراء کو ہدایات دی ہیں کہ ہم نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کے مطابق عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آگے آئیں اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں، حکومت سندھ مختلف کمپنیوں سے مذاکرات کر رہی ہے کہ وہ آئیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، آئی ایم ایف کے شرائط کی وجہ سے فی الوقت مزید صنعتی زون نہیں بن سکتے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد کے لئے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ایک بہت بہترین موقعہ ہے، چین کے سرمایہ کاروں نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترجمان جتنے بھی آئیں اچھا ہے، ہر محکمہ کا اپنا ترجمان ہوگا تو یہ اچھی بات ہوگی، یہ کوئی نئی روایت نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ ببانگ دہل کہہ چکےہیں کہ کینالوں کے معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی بلکل واضح ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر اس طرح کے کینالوں کو قبول نہیں کرے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تمام منصوبوں پر مناسب ٹول رکھا جاتا ہے تاکہ جن لوگوں نے حکومت کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کر رکھی ہے، وہ اپنے پیسے نکال سکیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں وہ غلط نہیں ہیں، عمران خان نے گھڑی لی، گھڑی بیچی، بیچ کر یہ جھوٹ بولا کہ جو پیسے ملے اس سے سڑک بنائی، اس کی پر بات جھوٹ تھی۔ عمران خان پر ہر مقدمہ ٹھیک بنا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے، عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔ سرکار نے عمران خان پر وہ مقدمات تو چلائے ہی نہیں ہیں جو بلکل واضح ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کے حق میں ہے لیکن مذاکرات کا مقصد یہ نہیں کہ آپ 9 مئی جیسے خوفناک جرائم سے بچ سکیں، اگر حکومت یا نواز لیگ اپوزیشن سے مذاکرات کرتی ہے کہ ہم اس کو سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے