نومبر 21, 2024


سینئر ماہر معاشیات قیصر بنگالی کا کہنا ہے سرکاری اخراجات کی کمی میں حکومتی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ تنظیم نو کمیٹی نے جائزہ کے بعد ستر میں سے ایک سرکاری ادارہ بند کرنے کی سفارش کی۔تنظیم نو کاپورا بوجھ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقہ پر ڈالا جارہاہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے بتایا انہوں نے وفاقی حکومت کی تنظیم نو کی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیاہے۔کمیٹی نے سترہ تجارتی اداروں کی نجکاری اور باون سرکاری اداروں کوبرقرار رکھنے کی تجویز دی۔ کمیٹی کی جانب سے گریڈ ایک سو سولہ تک چھوٹے ملازمین کی آسامیاں ختم کرنے اوریوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری کی سفارش کوبھی چیلنج کیاہے۔ کمیٹی کوپیش اپنی تفصیلی رپورٹ میں سترہ ڈویژنز اور پچاس سرکاری اداروں کوختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ قیصر بنگالی کا کہنا تھا موجودہ کمیٹی نان ٹیکنیکل ہے۔ اس میں کچھ ایم این ایز اور وزیر ہیں۔آئین کے مطابق سترہ ڈویژنز بند کردینے چاہییے۔کچھ اداروں کی بندش سے تیس ارب روپے کی بچت ہوسکے گی۔ قیصر بنگالی نے کہا سیاسی لوگ پہلے سے فیصلہ کرکے آتے ہیں۔ حکومت کچھ ادارے بند کرناچاہتی ہے،، لیکن کمیٹی میں موجود لوگوں کاکچھ اورارادہ ہے ۔ وہ بیس ستمبر کوانکم ٹیکس ریٹرن ،،ایک دن بعد احتجاجاً جمع کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے