جنوری 20, 2025

لوگ سوشل میڈیاپر آنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں، صوبائی وزیر توانائی ، منصوبہ بندی و ترقیات کا کیڈٹ کالج پنو عاقل کے 11 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب

سکھر

صوبائی وزیر برائے توانائی ، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک بہتری کی طرف جارہا ہے پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا

، لوگ سوشل میڈیاپر آنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں پنوعاقل کیڈٹ کالج میں گیارہویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حالہی میں پاکستان میں ایس سی او سمیت کئی بین الاقوامی ایونٹس ہوئے ہیں ، جن میں سربراہان مملکت اور اعلیٰ وفود نے شرکت کی ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں بہت پوٹیشل ہے اس لیے اب ملک میں سرمایہ کاری بھی آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ یوم والدین کی تقریب کیڈٹز کے والدین کے لیے ایک بڑا دن ہوتا ہے جو کیڈٹز کے لیے بھی فخر کی بات ہے کیونکہ کیڈٹ کالج میں ان کا داخلہ ان کی قابلیت، جذبے اور ان کے والدین

کی محنت کا نتیجہ ہے ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی کیڈٹ رہا ہے

یہ کیڈٹز ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کیڈٹز نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام کیڈٹ کالجز کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہےتاکہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کے مواقع مل سکیں

ان کا کہنا تھا کہ 2008میں جب میں ضلع ناظم تھا تو ڈسٹرکٹ

کونسل سکھر نے پنوعاقل میں کیڈٹ کالج قائم کیا تھا اس کالج کے قیام میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ مرحوم سردار علی محمد خان مہر کی بھی کاوشیں شامل ہیں ،

جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کالج کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی پنوعاقل کیڈٹ کالج کو سپورٹ کیا ہے اور مزید سپورٹ کرے گی اور میں بطور وزیر توانائی کیڈٹ کالج کی سولرائیزیشن کااعلان کرتا ہوں کالج میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گذارش کروں گا .


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے