دسمبر 2, 2024


تھر کول اینڈ انرجی بورڈ اجلاس میں جامشورو، تھل اورساہیوال کول پاور پلانٹس کوتھر کول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ ۔تھر بلاک ٹو سے کول سپلائی کے نتیجے میں حکومت کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بتایا تھر کول سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں۔ بلاک ٹو سے تیرہ سو بیس میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ تھر بلاک ٹو سے کول سپلائی کے بعد حکومت کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا تھر کول بلاک ٹو سےپندرہ ارب روپے کی رائلٹی ملی ہے۔ منصوبہ پر اسی فیصد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ علاقہ میں اٹھائیس اسکول بنائے گئے ہیں جن میں پانچ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔بلاک ٹو کے متاثرین کے گھر بنا کر اُن کو سولر بجلی دی ہے۔ اجلاس میں جامشورو، تھل اورساہیوال کول پاور پلانٹس کوتھر کول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی پاور سیکریٹری نے بتایا پاور ڈویژن تینوں پراجیکٹ کی اسٹڈی کروا رہا ہے۔ تھر سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا ہے۔عمر کوٹ میں چھتیس ایکڑ سے زائد پرائیویٹ زمین حاصل کرنی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ریلوے لائن بچھانے سے بیشتر پرائیویٹ پلانٹس کو کول مہیا ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے