کنب میں پلاٹوں کی خرید و فروخت اسٹام پیپر پر ہونے کے بعد پیسے مکمل ادا کرنے کے باوجود مالکان کی جانب سے زائد پیسے لینے اور پلاٹ ہتھیانے کے لیئے بلیک ملینگ کا سلسلا رک نہ سکا ، اسی سلسلے میں کنب کے مذدور پیشہ شیخ برادری کا خاندان گلاب شیخ اپنی زوجہ شبانا شیخ اپنے بچوں سمیت کنب سٹی پریس کلب میں پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا گھر بنانے کے لیئے مزدوری سے پیسے جوڑ کر. دو لاکھ روپے میں غلام حسین تمرانی سے پلاٹ لیا جسکے پیسے ہم نے مکمل ادا کردیئے جسکا اسٹام پیپر ہمارے پاس موجود ہے اب ہمیں غلام حسین تمرانی پلاٹ کا کھاتا رجسٹری نہیں کرکے دے رہا ہم نے کنب کے معززین سمیت ایس ایس پی خیرپور کو بھی اپیل کی مگر کوئی تدارک نہ ہوا کنب شہر کے معزز ممتاز حسین وسان نے ہمارا فیصلا کیا جسمیں پلاٹ مالک غلام حسین تمرانی جھوٹا سابت ہوا اور ہمیں پلاٹ کے پیسے واپس دینے کا وعدا کیا جسمیں پچاس ہزار دیئے بقیہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کئی مہینے گزرنے کے باوجود نہیں دے رہا ہمیں پیسے مانگنے پر دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فیصلے کی کاپی بھی موجود ہے جسمیں پلاٹ مالک جھوٹا سابت ہوا انہوں نے کہا کہ کنب پولیس کے پاس جاتے ہیں تو ہیڈ محرر ہماری ایک نہیں سن رہا انہوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبا کیا کہ مبینہ فراڈ کرنے والے غلام حسین تمرانی کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے