کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ کے کنوئیں میں گرنے والے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کنوئیں کی چوڑائی کم اورگہرائی زیادہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تینوں افراد کو باہر نکالا گیا۔
گارڈن فوارہ چوک کے قریب رہائشی اپارٹمنٹس میں موجود کنوئیں کےاوپر کھیلتے ہوئے دو بچے کنوئیں گرگئے ۔۔۔ بچوں کو بچانے کے لیے ایک شخص نے چھلانگ لگادی ۔۔۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ریسکیوآپریشن کاآغازکیاگیا ۔
تین گھنٹے سے زائد وقت میں فلاحی اداروں کے رضا کاروں نے تینوں افراد کو نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں تینوں افراد نے دم توڑ دیا ۔
کنویں کی چوڑائی کم ہونےکے سبب ریسکیو میں دشواری ہوئی، ریسکیو حکام کے مطابق کنواں 100 فٹ کے قریب گہرااور تین فٹ چوڑا ہے ۔ اور کنوئیں کے نچلے حصے میں آکسیجن بھی نہیں تھی
ظفراحمد کےایم سی فائربریگیڈآفیسر کہتے ہیں کہ
جب ایک ریسکیوئر نیچے جاتا ہے جس کو ریسکیو کرنا ہوتا ہے اس کو باندھتا ہے تو مشکلات ہوتی ہیں لوگ سمجھتے ہیں ریسکوئر آیا نیچے گیا اور بندہ لے آیا ایسے نہیں ہوتا
فاروق بلوچ ایدھی رضاانچارج نے کہاکہ
رسوں کے حساب سے گہرائی 100 فٹ تھی یہ L شیپ کی تھی
کنوئیں میں گرنےوالےافرادکونکالنےوالےرضاکارشبیرکاکہناہےکنوئیں میں پانی موجودنہں تھا،ابتدائی طورپراندراترنےوالےمتعددرضاکاروں کی حالت بھی غیرہوئی
شبیر ریسکیو رضا کار کے ایم سی کہتے ہیں کہ
نیچے تک گیا ہوں گارڈ لگا ہوا تھا آکسیجن تھی اس کے نیچے مزید گہرا تھا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق ایک بچے کی عمر 8 سال جبکہ دوسرے کی عمر 12 سال ہے، بچوں کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچوں کو بچانے کے لیے کنویں میں اترنے والا شخص پلمبر تھا جس کی شناخت زیشان کے نام سے ہوئی