
کراچی میں تین مختلف وارداتوں میں شہریوں کو گھر کے دروازے پر ہی مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔ بلدیہ ٹاون،پی ای سی ایچ ایس اور ملیر سعودآباد میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ۔
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ کےقریب گھرکےباہر بیٹھےشہری سے تین موٹرسائیکل سوار لٹیروں نے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔
پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں گھر کےسامنے جیسے ہی گاڑی آکررکی۔ دو موٹرسائیکل سوار ملزم وہاں پہنچ گئے۔ملزموں نے خواتین سے چوڑیاں، موبائل فون اوررقم لوٹ لی ۔ گاڑی میں آگے بیٹھے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پستول تان لی۔ ایک ملزم نے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ ۔
ملیر ،سعود آباد میں بھی تین ملزموں نے موٹرسائیکل پرسوار فیملی سے واردات کی۔ ملزمان نے مرد سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا ۔ ایک ملزم نے خاتون کے ہاتھ سے چوڑیاں انگوٹھی اور دیگر طلائی زیورات اتروالیے ۔ مسلح ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے ۔