
کراچی کی عوام کے لئے بری خبر آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔ کمشنر کراچی نے 4 روپے اضافے سےچکی آٹا کی سرکاری قیمت 115 روپے کلومقرر کردی۔
مہنگائی کی شرح میں کمی کامسلسل دعوی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےباوجود کراچی میں شہریوں کیلئے آٹا مزید مہنگا کردیا۔
کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا تعین کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
مارکیٹ میں 111روپےکلومیں ملنےوالا چکی کا آٹا اب 4 روپے اضافے سے115 روپے کلومیں فروخت کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فائن آٹے کی قیمت 1 روپے فی کلو کی معمولی کمی سے 99 روپے کلو کردی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہےمہنگائی میں کمی کےدعوں کےباوجود بنیادی ضرورت کا آٹابھی مہنگا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل چکی آٹے کی سرکاری قیمت 111 اور فائن آٹے کی 100 روپے کلو مقرر تھی۔
کمشنر کراچی نے آخری بار چھ ماہ قبل جون 2024 میں آٹے کے سرکاری نرخ مقرر کئے تھے ۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ دکاندار اور آٹا فروش سرکاری قیمت کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔