وزیر آبپاشی جام خان شورو اور مکیش کمار چاولہ کا کمشور کندھ کوٹ بند اور توری بند کا ہنگامی دورہ کیا اور بند پر پشتوں کی مضبوطی کے کام کا معائنہ کیا
صوبائی وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپر فلڈ کی تیاریاں کی ہیں، کمزور بندوں کی پشتوں کو مضبوط کیا جارہا ہے کشمور کندھکوٹ بند مضبوط ہے، کوئی بھی خطرے کی بات نہیں ہے ۔۔ انھوں نے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، پنجند سے پانی سندھو میں داخل ہورہا ہے پنجند میں پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے،7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج سے گزرے گا سیلابی پانی کل تک گڈو تک پہنچ جائے گا کچھ پانی سمندر میں چھوڑ دیا ہے، پانی ڈاؤن اسٹریم کی طرف نکال رہے ہیں تاکہ سمندر میں جائے ۔۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ کشمور کندھکوٹ کے کچے میں بڑی تعداد میں افراد موجود ہیں، ان میں سے آدھے لوگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جن کے لیے کشتیوں اور دیگر امدادی سامان کا بندوبست کیا گیا ہے،کشمور کندھکوٹ کے کچے کے علاقوں میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی داخل ہونے کا اندیشہ ہے بند کے تمام دروازے کھول دیے ہیں تاکہ بیراجوں کو نقصان نہ پہنچے
