
دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پی ڈی ایم اے سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ، سید سلمان شاہ نے کی۔۔۔اجلاس میں گڈو اور سکھر کے علاقوں میں چار سےپانچ ستمبر کے دوران ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انخلا اور ریسکیو منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو ٹیموں اور امدادی سامان کی پیشگی تعیناتی، ضلعی انتظامیہ سے بھرپور رابطہ کاری اور عوامی آگاہی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور تمام اضلاع کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چار اور پانچ ستمبر کے دوران دریائے سندھ کے گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔۔۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو درکار تمام مدد ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔۔۔