سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے صوبہ میں بارشوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ بجلی کے حوالے سے ایک دو ماہ نہیں زندگی بھر کےلئے ریلف دے رہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم میں زیادہ تر منشیات کے عادی افراد ملوث پائے گئے
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں مون سون بارشوں سے متعلق پالیسی بیان میں بتایا مون سون بارشوں میں بڑے بڑے اسپیل آئے ۔ تما م تر صورتحال میں وزیراعلی سمیت پیپلز پارٹی کے نمائندے فعال رہے۔سندھ میں تین سو یونٹ بجلی مفت دینے کا پلان ہے ۔ایک دو ماہ کے لئے نہیں زندگی بھر کا ریلیف دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا دس ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کررہے ہیں۔الیکٹرانک ٹیکسی لارہے ہیں تاکہ نوجوان کو روزگار ملے۔ منشیات پر زیرو ٹالرینس ہے۔کرسٹل اور آئس کے لئے کچھ آلات ہوتے ہیں جو عام پان کی دکانوں پر دستیاب تھے۔ کمشنر کراچی کو ان پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔