جنوری 20, 2025

کراچی وزیر توانائی،منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو سستی اور صاف ستھری بجلی کی فراھمی کے لیے بھرپور کاوشیں کررہی ہے

چیٸرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق حکومت بجلی کراٸسس کے

خاتمے کے لیے بہتری لانے کے کام پر عمل پیرا ہے یہ بات انہوں نے پاکستان بزنس ارینا کی جانب سے مقامی ہوٹل میں توانائی کے مساٸل”انرجی کراٸسس“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کہی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سولر پارک، ونڈ کوریڈور اور کوٸلے کے پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے سب سے سستی بجلی تھر کول سے بن رہی ہے

تھر کول سے 2740 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دی جارہی ہے جس کا فاٸدہ پورا ملک اٹھارہا ہے سولر پارک کا سب سے زیادہ فاٸدہ کراچی کے عوام کو پہنچے گا سولر پارک سے بننے والی بجلی کے الیکٹرک کو دی جاۓ گی انہوں نے کہا کہ نوری آباد ونڈ کوریڈور سے بننے والی بجلی بھی سستی ہے نوری آباد ونڈ کوریڈور سے ایس ٹی ڈی سی ”سندھ ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی“ کے زریعے 100 میگاواٹ بجلی کے الیکٹرک کو فراہم کی جارہی ہے

ناصر شاہ نے کہا کہ سیپرا کو متحرک کیا جارہا ہے سولر اور کول کا ٹیرف سیپرا کے زریعے طے کیا جاۓ گا سولر پارک سے جو بجلی بنے گی وہ تقسیم کار کمپنیوں کو دی جاۓ گی انہوں نے کہا کہ سو سے دو سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھرپور فاٸدہ دیا جاۓ گا ناصر شاہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار متبادل توانائی کے منصوبوں میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں

مقامی سرمایہ کار اگر دلچسپی رکھتے ہیں تو آٸیں حکومت ان کو مکمل سپورٹ کرے گی مقامی سرمایہ کار اپنی تجاویز دیں چاٸینیز سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہترین وقت ہے عالمی بندشوں کے باعث ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع ہے

چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے کا ناصر شاہ نے کہا کہ صوباٸ حکومت پورے صوبے میں الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرے گی

اس اسکیم کو پبلک پراٸیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سولراٸزڈ کیا جاۓ گا حکومت ہر چالیس کلو میٹر پر چارجنگ پواٸنٹ بنانے کا پلان کررہی ہے جس سے عوام کو ایک شہر سے دوسرے شہر جانے میں آسانی ہوگی اور فیول کے خرچے کی بھی بچت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے