کراچی میں دلخراش واقعہ۔لانڈھی بختاور گوٹھ کے مکان میں مبینہ طور پر ذہنی مریضہ ماں نے تین بچیوں کو گھر کے واٹر ٹینک میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا لی۔ دو بچیاں اور ماں جاں بحق جبکہ تیسری بچی بچ گئی۔
کراچی میں لانڈھی بختاور گوٹھ کے مکان میں واٹر ٹینک سے ماں اور دو کمسن بیٹیوں کی لاشیں ملیں۔ لواحقین نے جناح اسپتال میں بتایا کہ خاتون شائیلہ ذہنی مریضہ تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا ،۔خاتون کا شوہر کباڑ کا کام کرتا ہے جو حسب معمول صبح گھر سے چلا گیا تھا۔پولیس کا دعوی ہے جاں بحق خاتون نے پہلے بچیوں کو واٹر ٹینک میں دھکادیا ،، پھر خود بھی کود گئی۔پڑوسیوں نے بھی معجزانہ طور پر بچ جانے والی بڑی بچی سے تفصیلات معلوم کیں اور جاں بحق خاتون کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ۔ پولیس نے جناح اسپتال میں ماں اور دونوں بچیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے سپر دکردیں۔