اگست 6, 2026

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے کیس میں عدالت نے قبر کشائی کی درخواست قبول کرلی۔ سیکرٹری ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ بناکر قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو د نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا عدالت کو اختیار ہے کہ تفتیشی افسر کو نوٹس کیے بغیر قبر کشائی کے احکامات دے سکتی ہے ۔پولیس قبر کشائی پر اعتراض نہیں کرسکتی ہے ۔عدالت نے کہا ایسے تو نہیں ہوسکتا ہے کہ آج ہی درخواست دائر کریں اور آج ہی آرڈر کردیں۔ پولیس کو تو نوٹس کرنا ہوگا۔وکیل درخواست نے موقف اپنایا پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے ۔کوئی ایکسرے نہیں ہوا۔ موت کی وجہ معلوم نہیں کی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اندازے سے بناکر دے دی گئی ہے ۔عدالت نے کہا سرکاری وکیل بتائیں تفتیشی افسر کو نوٹس دئیے بغیر کیسے آرڈر ہوسکتا ہے۔پراسکیوشن نو ابجیکشن دے،، ہم آرڈر کردیتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا یہ ایک انسانی جان کا معاملہ ہے ۔پراسکیوشن کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے آج کی محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست قبول کرلی۔ سیکرٹری ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ بناکر قبر کشائی کا حکم دے دیا۔ کہا جتنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے