جولائی 11, 2026


بلوچستان میں اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے کے ٹو ائیرویز کے کارگو طیارے کے لاپتہ عملے اور ملبے کی تلاش کے لیے گہرے سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کے جدید بحری جہاز اور ٹیمیں سمندری حدود کی تفصیلی اسکیننگ میں مصروف ہیں۔ ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق، سمندر سے تباہ شدہ طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس برآمد شدہ ملبے کو حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی تجزیے کی خاطر سول ایوی ایشن کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔ ریسکیو حکام لاپتہ عملے کی تلاش کے لیے تمام تر جدید وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے