ایم کیوایم کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے کراچی کی آبادی میں کئی لاکھ نفوس کم کر دئیے تھے ۔ ایم کیو ایم کی کوششوں سے شہر کی آبادی میں ستر لاکھ کا اضافہ ہوا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا جواب آگیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے گزشتہ بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کراچی میں یونین کونسلوں کی تعداد تین سو سے زائد ہونی تھیں۔الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی اپنے وعدوں سے مکر گئی۔ایم کیو ایم کےبائیکاٹ کے بعد پیپلزپارٹی نے کراچی میں ترپن یونین کونسلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے پیپلزپارٹی عوام کو بنیادی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے خوفزدہ ہے۔ بااختیار بلدیاتی نظام ایم کیو ایم کی خواہش نہیں بلکہ پاکستان کی مجبوری ہے۔
