فروری 17, 2026


کراچی میں سپر ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، ڈی ایچ اے سٹی کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایم نائن موٹروے پرڈی ایچ اے سٹی کےقریب حیدرآباد سے کراچی آنے والی گاڑیاں بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ممکنہ طور پر بریک نہ لگا سکیں۔۔۔حادثے میں ڈمپر، بس، مسافر وین، دو مزدہ ٹرک اور ایک ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ مسافر وین میں سوار چار افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے، دیگر گاڑیوں کے مسافر محفوظ رہے۔۔۔حادثے کے بعد موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک جزوی طور پر بند ہونے کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے