نومبر 12, 2025


کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا میلہ سج گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا فیسٹیول سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا۔ پاکستان کا دل کراچی آج دنیا کو خوش آمدید کہہ رہاہے۔فیسٹیول سات دسمبرتک جاری رہے گا۔۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025 کا افتتاح کردیا۔
خطاب میں کہا ایونٹ کا مقصد امن و محبت کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔ فیسٹیول میں 142 ممالک کے 1,000 سے زائد فنکاروں کی شرکت بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ ۔۔۔ 142 ملکوں سے ایک ہزار سے زیادہ ارٹسٹ ہمارے اس صوبے میں ہمارے اس شہر کراچی میں آئینگے میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے لوگ ہم صوبہ سندھ کے لوگ ان سارے ارٹیسٹوں کو انجوائے کریں ان کی پرفارمنسز انجوائے کریں۔۔۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا پاکستان کے فنکاروں نے ہماری کہانی کو دنیا تک پہنچایا ۔ ہمارے آسکر اور گریمی جیتنے والوں کی شاندار فتوحات اس بات کی واضح عکاس ہیں۔

مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ ۔۔۔ کافی لوگوں نے کافی نام پیدا کیا ہے دنیا بھر میں اور میں چاہوں گا کہ ایسے ایونٹس ہوں گے اس سے ارٹسٹ کی اور حوصلہ افزائی ہوگی۔۔۔

مراد علی شاہ نے کہا وہ فیسٹیول میں شریک تمام بین الاقوامی معزز مہمانوں کے مشکور ہیں۔ ا ن کی یہاں آمد نے ثابت کیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے