اکتوبر 29, 2025

کوئینز پارک کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن سندھ کی ترقی۔ بھلائی اور امن کا حصہ ہے۔ تقریب سے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا خطاب

عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کلک بہترین اقدامات کررہا ہے۔وزیر بلدیات کاکوئینز پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ( ) وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کلک بہترین اقدامات کر رہا ہے جوکہ بلاول بھٹو کا وژن سندھ کی ترقی اور امن کا ایک حصہ ہے۔ کوئینز پارک کا افتتاح اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کلک کے بہترین اقدامات پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عائشہ حمید سمیت ٹیم کو مبارکباد دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سلطان آباد میں واقع کوئینز پارک کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی لیاقت اسکانی، محمد آصف خان، ٹاؤن چیئرمین محمد ہمایون محمد خان، ڈسٹرکٹ چیئرمین لیاقت اسکانی، پارٹی عہدیداران، ملک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد یوسف، عظمت، منہاس، غیر احمد اظہر، اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر مسعود عالم کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بحالی و بہتری کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق کابینہ کے تمام اراکین اور سرکاری ادارے دن رات کوشاں ہیں۔ ہزاروں اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، ہزاروں جاری ہیں اور درجنوں نئی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔ شہر کی بڑی اور چھوٹی شاہراہوں کی بہتری، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب اور عوامی ریلیف کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان، پارکس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ان کی مسلسل دیکھ بھال اور فعالیت متعلقہ عوام اور اداروں کی ہے۔ ترقیاتی کاموں کی اونرشپ متعلقہ منتخب نمائندوں، ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کے درمیان باہمی رابطے سے ہی ممکن ہے۔ مشاورت اور عوامی شمولیت نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹ بینک محدود نہیں، ان علاقوں کو بھی اربوں روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں جہاں پہلے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کا میئر ہمارا ہے اور کئی ٹاؤن اور یوسیز میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ حال، سلطان آباد کے مسائل سمیت دیگر عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں پہلے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ کراچی میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ غلط سمت میں آنا، سگنل توڑنا، بغیر ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کے سفر کرنا، اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی حادثات، ٹریفک جام اور قیمتی جانوں کے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ چالان کے قوانین عوام کی حفاظت کے لیے ہیں، کسی سزا کے لیے نہیں۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ کیا ہے۔ آج کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ نیشنل نہیں بلکہ انٹرنیشنل فورمز پر مثال دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں، وہ ملک کے کسی اور صوبے میں نہیں ملتے۔ چیئرمین کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور لاکھوں خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔قبل ازیں، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کلک ٹیم کے ہمراہ کوئینز پارک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے