
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک خستہ حال عمارت کی بالکونی گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی جاں بحق اور اس کی والدہ زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بالکونی خستہ حالی اور بارشوں کے باعث کمزور ہو چکی تھی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، خستہ حال عمارت کی بالکونی گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق اور اس کی ماں زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق یہ تقریباً 25 سے 30 فٹ لمبی بالکونی عمارت کی دوسری منزل پر بنی ہوئی تھی، جس پر لوہے کی گرل بھی نصب تھی۔اہلکاروں کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماں بیٹی بالکونی میں ٹیک لگا کر بیٹھی تھیں کہ اچانک گرل سمیت پوری بالکونی نیچے آگری۔حادثے کے نتیجے میں لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمی ماں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لڑکی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لڑکی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔