فروری 16, 2026

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ترقیاتی کام کے دوران مٹی کے ڈھیر تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اور پولیس کے مطابق متوفی پنکچر کا کام کرتا تھا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع فتح پارک کے سامنے سوئی گیس کی لائن بچھانے کے لیے سڑک کی کھدائی کا کام جاری تھا۔اسی دوران جمیل نامی شخص، جو کھدائی کے مقام پر ہی پنکچر کا ٹھیہ لگاتا تھا، گڑھے کو پار کرنے کی کوشش میں نیچے جا گرا۔ریسکیو حکام کے مطابق، جونہی جمیل نیچے گرا،مٹی کاڈھیر اس پر آن گرا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق متوفی جمیل سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔جس کی لاش کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے