اکتوبر 14, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کے دو واقعات میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایک واقعے میں فائرنگ سے دو مزدور زخمی ہوئے، جبکہ دوسرے واقعے میں تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

گارڈن کے علاقے میں بلڈر سے بھتہ طلبی اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث مبینہ بھتہ خور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق تیس اگست کو بلڈنگ کے مالک کو بھتے کی پرچی دی گئی اور فائرنگ سے دو مزدور زخمی ہوئے۔۔۔ملزم کا تعلق لیاری کے جمیل چھانگہ گروپ سے ہے اور اسے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔پولیس کے مطابق، ملزم کو بھتے سے متعلق ہدایات بیرون ملک موجود جمیل چھانگہ سے موصول ہوتی تھیں، اور وہ ماضی میں ایک شہری کو قتل بھی کر چکا ہے۔واقعے میں ملوث دوسرا ملزم تاحال مفرور ہے۔ادھر اورنگی ٹاون میں بھی تاجر سے بھتہ طلبی کے الزام میں دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، ملزمان نے تاجر کو کال اور ایس ایم ایس کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور متاثرہ شہری ایک ہی کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے درمیان کاروباری لین دین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔۔۔۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فونز اور متعدد سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے