اکتوبر 14, 2025

کراچی: فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق، اورنگی ٹاؤن سے بھتہ خور و ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں خاندانی جھگڑے کے دوران گھر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ڈھائی سالہ بچی عائزہ جاں بحق اور اس کی والدہ ثناء شدید زخمی ہوئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ رینجرز نے اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 25 سے زائد وارداتوں میں 55 موبائل فونز چھینے اور 2017 میں لیاری گینگ وار کے کارندے کے ساتھ مل کر بھتے کی پرچیاں تقسیم کیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے