
کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ کے جھٹکے۔ یکم جون سے اب تک شہر میں اکتالیس بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دو بجکر اکتیس منٹ پر محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت دو اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی ستائیس کلو میٹر تھی۔ زلزلہ ڈی ایچ اے سے 15 کلومیٹر مشرق میں آیا ۔ یکم جون سے اب تک اکتالیس بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔