
ہینڈریڈ انڈیکس میں اکیاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ہینڈریڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، بائیس ہزار، دوسو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ، بائیس ہزار، نوسو تین پوائنٹس رہی۔ انڈیکس میں کم ترین سطح ایک لاکھ، اکیس ہزار، آٹھ نواسی پوائنٹس رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ اورایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی۔