![](https://maikolachi.net/wp-content/uploads/2025/01/images-68.jpeg)
کراچی میں اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوکر نوسر بازی کرنے والا گروہ سامنے آگیا۔۔۔خاتون ساتھی کی مدد سے سادہ لوح شہری کے اکاؤنٹ سے رقم بھی نکالنے کاانکشاف ،سی آئی اے پولیس نے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا ،
اے ٹی ایم استعمال کریں، مگر احتیاط سے۔۔۔کراچی میں سی آئی اے پولیس نے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوکر نوسر بازی کرنے والے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا
سی آئی اے پولیس کے مطابق بین الصوبائی گروہ میں چار مرد ، ایک خاتون شامل ہے ،ملزموں کا گروہ سادہ لوح شہری کو اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتا دیکھ کر باہر پہنچ جاتے تھے
ملزم اندر موجود شہری کو جلد باہر آنے کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں اور موقع پاکر خاتون کے ہمراہ اندر داخل ہوجاتے ہیں
تفتیش میں سامنے آیا کہ گروہ کے کارندے کبھی مشین میں کارڈ پھنس جانے سے متعلق تو کبھی اپنے موبائل سے ہیلپ لائن کال ملا کر شہری کا پن کوڈ حاصل کرتے ہیں
گفتگو کے دوران ملزم شہری کا کارڈ اپنے پاس موجود ملتے جلتےکارڈ سے تبدیل کرتےاور بعد میں اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے ہیں
گروہ کی جانب سے ناظم آباد میں بزرگ شہری سے کئے گئے فراڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی،ملزموں نے گلشن اقبال میں کی گئی واردات میں بھی شہری کے اکاؤنٹ سے1 لاکھ 15 ہزار روپے کی رقم نکالنے کا اعتراف کیا۔۔۔سی آئی اے پولیس کے مطابق دیگر ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔۔۔