وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے سابقہ وفاقی حکومت نے سندھ کو نظرانداز کیا۔
موجود حکومت نے سندھ میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈز جاری کئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ کی سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اڑان پاکستان پروگرام بنایا ہے۔
ماضی میں تین اڑان کریش ہو چکی ہیں۔
آزادی کے سو سال منانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن قائم رہیں۔ احسن اقبال نے کہا پاکستان کے مستقبل کا دارومدار سو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر ہے۔
ملک کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی دینا ہو گا۔ بڑھتی آبادی کو روکنا اور شرح خواندگی کو بڑھانا ہوگا۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا گزشتہ برسوں میں پہلی بار وفاق سے کافی زیادہ پیسے ملے ہیں۔
اڑان پاکستان کا زبردست پروگرام شروع کیا گیاہے۔