![](https://maikolachi.net/wp-content/uploads/2025/01/IMG-20250105-WA0118.jpg)
کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی طرز کی میراتھون مقابلے
فل میراتھون کرک کے اسرار خٹک نے جیت لی ۔
ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی ۔
ہاف میراتھون گرلز میں گلگت کی ممتاز نعمت نے ٹائٹل جیت لیا
کراچی کے ساحل میں ہوئے بین الاقوامی طرز کے میراتھون مقابلے
فل۔۔ہاف ۔۔۔گرلز ہاف اور فن میراتھوں مقابلوں میں شرکا نے خوب زور لگایا
فل میراتھون 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹرکرک کے اسرار خٹک نے جیت لی۔
اسرار خٹک نے فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا۔
ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کل2میٹر ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
ہاف میراتھون گرلز میں گلگت کی ممتاز نعمت نے ٹائٹل جیت لیا۔
ممتاز نعمت نے 21 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کیا۔
پانچ کلو میٹر فن میراتھون کا بھی انعقاد ہوا۔
فن میراتھون میں بچوں خواتین اور بڑی عمر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور ان کی فیملی نے بھی میراتھون میں حصہ لیا اور کامیاب ایونٹ پر انظامیہ کو مبارکباد بھی دی
میراتھون میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ ایسے ایونٹ مسلسل ہونے چاہئے۔
عالمی سطح کے ایونٹ ہونے مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئے۔
ایونٹ میں ملک بھر سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔
صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔