اردو ادب کی خوبصورت روایت ،شہر قائد کی پہچان ، 30واں عالمی مشاعرہ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوا۔
مشاعرہ ساکنانِ شہر قائد کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا،
جہاں ملک اور بیرون ملک سے آئے معروف شعرا نے اپنے کلام سے حاضرین کو مسحور کیا
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے” اردو “آئے
کراچی اردو ادب اور شاعری کا مرکز،،، ایک بار پھر اپنی ادبی روایت کا جشن مناتا نظر آیا۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں ساکنانِ شہر قائد کی میزبانی میں 30 واں عالمی مشاعرہ ہوا۔
ملکی اور غیر ملکی شعراء نے اپنی پر اثر شاعری پیش کی۔سامعین نے شعرا کے اشعار کو بھرپور پذیرائی بخشی۔
مشاعرے میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا بحرین اوردنیا بھرسے آئے شعرا اور ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار ، خواجہ اظہار الحسن ، امین الحق اور نسرین جلیل نے شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگائے.
ادب اور ثقافت کے شائقین نے اپنی فیملیز کے ساتھ مشاعرے میں بھرپور شرکت کی،
جہاں انہوں نے کتابوں کے اسٹالز سے خریداری کی اور مختلف ذائقہ دار کھانوں سے لطف اندوز ہو کر شام کو یادگار بنایا.
مشاعرے کے سامعین کا کہنا ہے کہ کراچی آج بھی اردو ادب کا گہوارہ ہے۔