کراچی میں بین الاقوامی طرز کی میراتھون کا انعقاد کیا گیا, 21 کلو میٹر ہالف میراتھون کم عمر بچے نے بھی شرکت کی,
سات سالہ حارث نے دو گھنٹے 13 منٹ میں مکمل کیا۔
لگن سچی ہوتو منزل خود چل کر آپ کے قدموں میں آجاتی ہے، سات سالہ حارث نے میراتھون ریس میں خواب کو حقیقت کے رنگوں سے ہمکنار کیا
عمر سب سے کم لیکن عزم سب سے بڑا ، ریس میں حارث اپنی عمر سے کئی گنا بڑے افراد کے ساتھ میراتھون ریس میں حصہ لیا اور اسے مکمل کرکے ہی دم لیا
حارث نے 21کلو میٹر کا سفر دو گھنٹے 13 منٹ میں مکمل کرلیا
سات سال کا محمد حارث کا تعلق صوابی سے ہے اور دوسری جماعت کا طالب علم ہے۔
حارث کو میراتھون کا بہت شوق ہے ۔
گزشتہ میراتھون میں بھی حارث نے شرکت کی تھی
گھروالوں کا کہنا ہے کہ حارث کے والد بھی ایتھلیٹ ہیں اور حارث نے جب سے ہوش سنبھالا ہے والد کے ساتھ روز پریکٹس کرتا رہتا ہے۔
حارث نے یہ سچ کر دیکھایا کہ عزم ہمت حوصلے اگر بلند ہو تو انسان وہ سب پالیتا ہے جو اس کے خیال میں ہو ۔