مارچ 14, 2025

حیدرآباد / لاہور ماحولیاتی انصاف اور کاربن سے پاک دنیا کے عنوان سے لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما کائنات ڈاہری اور ایس جی ایس ٹی کی مرکزی رہنما کرن بپڑ نے شرکت کی۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کائنات ڈاہری نے کہا کہ سندھو سے زبردستی 6 کینال نکالنے والے منصوبے کو سندھ کے عوام موت کا پیغام سمجھتے ہیں۔ چھے نئے کینالوں کے خلاف سندھ میں بے چینی اور غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ سندھیانی تحریک نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک 6 کینالوں کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا،

سندھیانی تحریک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ سندھیانی

تحریک کی مرکزی رہنما نے کہا کہ وفاق نے ہندوستان کو تین دریا بیچ کر سندھ کے ڈیلٹا کو تباہ کیا ہے، اس کے بعد تربیلا ڈیم اور اب چشمہ لنک کینال اور تونسا لنک کینال نکال کر سندھ کو بنجر بنا دیا گیا ہے۔ اب تک 35 لاکھ ایکڑ زمین سمندر برد ہو چکی ہے۔

پانی کو سمندر میں چھوڑ نہ کرنے کی وجہ سے ہر سال پاکستان کی سرحد کم ہو رہی ہے۔ 6 کینال کا منصوبہ سندھ کے عوام کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کو روک کر ماحولیاتی تباہی لائی گئی ہے

ڈیلٹا کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے تمر کے جنگلات تباہ ہو چکے ہیں۔ دریائے سندھ پر بننے والے ڈیم اور کینال ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے