فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں پراپرٹی کی نئی بُک ویلیوایشن جاری کردی ۔ متوسط طبقے کی رہائشی اسکیمیں ہوں یا چھوٹےفلیٹس،، ان کی ویلیوایشن چھ سو سے سات سو فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔چیئرمین آبادنےویلیوایشن میں غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرسمیت وزیرخزانہ سےویلیوایشن کودرست کرنےکی درخواست کردی۔
سال 2024 کیلئےایف بی آرنےکراچی کے237 علاقوں کی نئی پراپرٹی بُک ویلیوجاری کردی۔ساتھ ہی اسکوائریارڈ کو اسکوائر فٹ سےتبدیل کردیا گیا۔۔
7علیحدہ کیٹیگری میں ردوبدل کیا گیا،رہائشی خالی پلاٹ ،تعمیرشدہ گھر، کمرشل پلاٹ، تعمیرشدہ کمرشل گھر،فلیٹ ،صنعتی پلاٹ اورصنعتی تعمیرپراپرٹی میں تقسیم کیا گیا ہے۔سال 2022 کےبعد دوسال کےوقفےسےاب نئی ویلیوایشن جاری کی گئی ہے۔ جس میں5 سوسائٹیزاورعلاقوں میں ویلیوایشن کو بڑھادیا گیا ۔ ضلع کورنگی میں قائم دارالسلام سوسائٹی میں فلیٹ کی بک ویلیو17 ہزارروپےمقررجسمیں 14ہزار862 روپےاضافہ کیا گیا،جو2022 میں 21 سو38 روپےتھی۔
شہرکےلینڈمارک تین تلوارکےنزدیک قائم رہائشی آبادی باتھ آئی لینڈ کی نئی بک ویلیو 8 ہزار700 روپےتک بڑھادی گئی،نئی ویلیو16ہزارروپےمقرر،، جو 2022 میں 7ہزار300 روپےتھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کےقریب قائم ڈیفنس آفیسرزہاؤسنگ اسکیم ،آرمی آفیسرزہاؤسنگ اسکیم،شارع فیصل پرقائم نیول ہاؤسنگ سوسائٹی ،زمزمہ کےعلاقےمیں قائم نیول ہاؤسنگ سوسائٹی فیز5 کی ویلیوایشن میں غیرمعمولی حد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
آرمی آفیسرزہاؤسنگ اسکیم کی رہائشی کیٹیگری میں نئی ویلیو50ہزارروپےمقرر، جس میں 35 ہزار839 روپےاضافہ کیاگیا ہے،جو پہلے14ہزار161 روپےتھی۔ڈیفنس آفیسرزہاؤسنگ اسکیم کی نئی ویلیو46 ہزارروپےاضافےسے55 ہزار روپےمقرر،جو پہلے 9000 روپےتھی۔نیول ہاؤسنگ اسکیم میں کمرشل تعمیرات کی تعمیرپر50 ہزارروپےاضافےسےنئی ویلیو70 ہزار روپے کردی گئی۔نیوی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل تعمیرات میں بک ویلیو75ہزارروپے ہوگی،جوپہلے8 ہزار888 روپےتھی ، جس میں 800 فیصد اضافےسےقیمت 66 ہزار112 روپےبڑھائی گئی۔
پی ای سی ایچ ایس ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں پلاٹ کی ویلیو500 روپےاضافےسے7800 سےبڑھا کر8200 روپےمقررکردی گئی۔سندھی مسلم سوسائٹی میں فلیٹ کیٹیگری میں 1ہزارروپےاضافےسےقیمت 7ہزار350 روپےمقرر۔بفرزون میں رہائشی پلاٹ کی ویلیوایشن 3 ہزارروپےمقررکردی گئی،، جو2022 میں 1900 روپےتھی ۔ اس میں 1100 روپےکا اضافہ ہوا۔ضلع کورنگی میں شاہ فیصل کالونی میں گھرکی تعمیرات کی ویلیو ایشن 2700 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی۔
۔
ایف بی آرکی جانب سےپراپرٹی ٹرانسفرٹیکس کی قیمت 6 فیصد سے بڑھا کر 14فیصد کردی گئی، جو 600 فیصد تک اضافہ ہے۔
80گزکی زمین پراب ایک لاکھ روپےپراپرٹی ٹیکس اداکرنا ہوگا۔120 گزکی جگہ پر1 لاکھ 50 ہزار۔جبکہ 200 گزکی جگہ پر2 لاکھ روپےتک کی رقم ادا کرنا ہوگی۔اسی طرح بتدریج گزکےاعتبارسےقیمت میں اضافہ ہوگا۔