پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ۔تیسرےکاروباری روزمارکیٹ میں انڈیکس میں دوبارہ تیرہ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی
امریکا ایران جنگ نےپہلےکاروباری روزمارکیٹ کو16ہزارپوائنٹس کی تاریخی مندی تک پہنچادیا۔ 3 مارچ کوکاروبارسنبھلا 5ہزار159پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور تیسرے روز 13سو 54 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ انڈیکس 1لاکھ 55ہزار777 پوائنٹس پربندہوا۔انڈیکس ٹریڈنگ کےدوران 2ہزار سے کم پوائنٹس تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔ماہرین کےمطابق سرمایہ کاروں کو109 ارب روپےکا نقصان ہوا۔مجموعی طورپر479 کمپنیوں کےشئیرزمیں کاروبارکالین دین ہوا،213کمپنیوں کےشئیرزکی قیمتوں میں اضافہ،201 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی 65کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔
