وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی قونصل خانے میں فاتحہ خوانی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہماری حکومت اور سندھ کے لوگ اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں
