سندھ اسمبلی میں تین فروری سے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ، ایشیا ریجنل کانفرنس کا انعقاد ۔ ملائیشیا کی ریاست ترینگانو اسمبلی کا وفد کراچی پہنچ گیا۔
کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن ،ایشیا ریجن کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملائیشیا کی ریاست ترینگانو اسمبلی کا وفد کراچی پہنچا ،، تو ائرپورٹ پر ارکان سندھ اسمبلی محمد آصف موسیٰ اور معاذ محبوب نے کیا۔کوالالمپور اور دبئی کے راستے کراچی پہنچنے والے وفد میں ملائیشیا کی ریاست ترینگانو اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکے علاوہ رکن اسمبلی اور سیکریٹری بھی شامل ہیں۔سندھ اسمبلی تین سے ساتھ فروری تک سی پی اے ، ایشیا ریجن کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے۔
