موہن جو دڑو میں قدیم حفاظتی دیوار کی دریافت
کراچیمحکمہ نوادرات سندھ کے مطابق موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران قدیم حفاظتی دیوار دریافت ہوئی ہے۔ یہ دیوار کچی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے جسے شہر کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔
پاک–امریکا مشترکہ مشن کے تحت جاری کھدائی میں امریکی پروفیسر جوناتھن مرک اور علی لاشاری کی نگرانی میں ٹیم کام کر رہی ہے۔ محکمہ نوادرات کے مطابق 1950 اور 1951 میں برطانوی ماہر آثار قدیمہ نے بھی اس دیوار کو کچی اینٹوں کی بنیاد قرار دیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیوار غالباً تجارت، آمد و رفت اور انتظامی منصوبہ بندی کے لیے بنائی گئی تھی۔
وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو اس دریافت پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے اور اس سے تحقیقی و سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
