کراچی
سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے 35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں کار ساز پر جاری ایتھلیٹکس ایونٹ اور شوٹنگ, آرچری، والی بال، فنسگ، بیس بال گیمز کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ اور سیکشن افسر علی ڈنو گوپانگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکریٹری کھیل نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
