"کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کا ڈی بی باکس چوری”
کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن باکس بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب چوری ہو گیا۔ ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ یہ واقعہ تشویشناک ہے کیونکہ باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔
باکس چوری ہونے کے بعد کیمرے اتار لیے گئے اور بند ہوگئے۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق اس واقعے کے بعد یہ بھی سوال اٹھا کہ الارم کیوں نہیں بجا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے مزید کہا کہ کیمروں سمیت سیف سٹی پراجیکٹ کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کو ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے واقعات سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہیں اور ان پر فوری قابو پانا ضروری ہے۔
