کھارادر میں عمارت کی لفٹ گرگئی 10 افراد زخمی ہوگئے
کھارادر بمبئی بازار میں عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت لفٹ میں متعدد مزدور موجود تھے ۔ لفٹ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔ تمام افراد معمولی زخمی ہیں
