اکتوبر 26, 2025

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا ایم ڈی کیٹ کے شفاف انعقاد پر اظہارِ اطمینان

اسلام آبادسمیت سندھ بھر میں قائم 10 امتحانی مراکز میں 32 ہزار 531 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

کراچی

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبے بھر میں ایم ڈی کیٹ کے کامیاب اور شفاف انعقاد پر اظہارِ اطمینان کیا اور سکھر آئی بی اے کی نگرانی میں ہونے والے امتحان کے انتظامات کو سراہا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ امتحان کے دوران مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے تین سطحی ویجیلینس نظام قائم کیا گیا تھا۔ ہر امتحانی مرکز کے لیے سکھر آئی بی اے، محکمہ صحت، اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل تین علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

مزید بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری آفس کی جانب سے بھی 10 ویجیلینس کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جنہوں نے اسلام آباد سمیت تمام امتحانی مراکز میں انتظامات کی نگرانی کی اور میرٹ و شفافیت کو یقینی بنایا۔ ایم ڈی کیٹ میں 32 ہزار 531 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان کے لیے 10 امتحانی مراکز صوبے بھر میں قائم کیے گئے جن میں اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، اور شہید بینظیر آباد شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد پر سکھر آئی بی اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیح ہمیشہ شفافیت اور میرٹ رہی ہے، اور ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد نے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے مزید بتایا کہ امیدواروں، والدین، میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی امتحان کے شفاف انتظامات کو سراہا گیا ہے، جو سندھ حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے