
سونے کی قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کا بڑا اضافہ ۔ سونا نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
فی تولہ سونا مہنگا ہونےکے بعد پہلی بار چار لاکھ، اٹھائیس ہزار، دوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چار ہزار، سات سو چودہ روپے بڑھ کر تین لاکھ، سڑسٹھ ہزار، ایک سو بارہ روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی تولہ سونا دوہزار ،ایک سو روپے مہنگا ہوکر چار لاکھ، بائیس ہزار، سات سو روپے پر بند ہوا تھا